ہماری حکومت نے خواتین کی تعداد کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں بڑھایا ہے: ایردوان

صدر نے برسر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی  کے انقرہ میں  منعقدہ خواتین شاخ کے چھٹے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران  کہا کہ  ہماری حکومت نے ترک پارلیمان اور سرکاری اداروں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا  ہے

1597335
ہماری حکومت نے خواتین کی تعداد کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں بڑھایا ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے کی  طرح سیاست میں بھی خواتین  کی حق تلفی انسانیت سمیت فطری احترام سے انحراف کے مترادف ہوگی۔

 صدر نے برسر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی  کے انقرہ میں  منعقدہ پارٹی کی خواتین شاخ کے چھٹے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران  کہا کہ  ہماری حکومت نے ترک پارلیمان اور سرکاری اداروں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا  ہے ،کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے  کی طرح سیاست سے دور رکھنا فطری احترام کے انحراف  سے مترادف ہوگا۔

صدر نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے ترک ایوان میں ایک  کمیشن قائم کیا گیا ہے ،ہم خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لے ہر ممکنہ کوشش کریں گے،حقوق نسواں کے حوالے سے  سر فہرست ممالک میں خواتین کے قتل کی وارداتوں کا تناسب ترکی  کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لیکن یہ ممالک ہمیشہ ترکی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

صدرنے مزید کہا کہ نئے پارٹی دور کے منشور میں خاندانی معاشرے کو مزید مضبوط بنانا  ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں