ترکی، فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے عالمی سطح پر اظہار تعزیت

آذربائیجان، شمالی قبرص، برطانیہ، قازقستان، البانیہ اور دیگر ممالک کے سربراہان اور اعلی عہدیداروں کے تعزیتی پیغامات

1595846
ترکی، فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے عالمی سطح پر اظہار تعزیت

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے بطلس  میں فوجی ہیلی کاپڑ کے حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے ترکی سے اظہارِ تعزیت کیا۔

آذری صدر نے رجب طیب ایردوان کے نام پر بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں ترک فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر نے مجھے شدید رنجیدہ کیا۔ میں ، آپ اور شہداء کے اہل خانہ ، ان کے لواحقین اور ترک عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی تندرستی کا دعا گو ہوں۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر برائے قومی دفاع خلوصی آقار کو فون پر شہید فوجیوں کے لئے اظہار تعزیت کیا۔

ٹی وزیر اعظم ایرسن سانیر نے بھی  صدر ایردگان ، نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیر آقار کو بھی ایک پیغام بھیجا ، جس میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز سٹولٹن برگ نے  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا اور ترکی سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

قازقستان کے صدر قاسم جومیرتتوکائیف نے صدر ایردوان کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لئے تعزیتی پیغام بھیجا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب اور انقرہ میں برطانوی سفیر ڈومینک چِلکوٹ نے شہید ہونے والے فوجیوں کے لئے اپنے افسوس کا اظہار کیا۔

البانیا کے وزیر برائے یورپ و امور خارجہ اولٹا زہاکا نے شہید فوجیوں کے لئے وزیر خارجہ میلود چاوش اولو سے اظہار تعزیت کیا۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا نے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ترکی پرچم کی تصویر کے ساتھ اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم ترک  عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے نسلی اور مذہبی امور کے وزیر اور عراقی ترکمان محاذ کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر نےکل کے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لئے اظہار تعزیت کیا۔



متعللقہ خبریں