ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے رسم جنازہ کا اہتمام

دین و وطن کے لیے  شہادت کا مرتبہ حاصل کرنا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا، ترک صدر

1595911
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے رسم جنازہ کا اہتمام
şehitler.jpg

بطلس میں رونما ہونے والے ہیلی کاپٹر  حادثے میں شہید ہونے والے 11 فوجیوں کے لیے دارالحکومت انقرہ میں احمد حامدی اکسیکی جامع مسجد میں رسم جنازہ کا اہتمام کیا ۔

جس میں صدر رجب طیب ایردوان، اسپیکرِ اسمبلی مصطفی شین توپ، نائب صدر فواد اوکتائے، ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو،  نیشلسٹ موومنٹ کے رہنما دولت باہچے لی، وزیر دفاع خلوصی آقار، وزیر ماحولیات و شہری آباد کاری مراد قوروم، مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر اور دیگر کمانڈروں نے شرکت کی۔

صدر ایردوان نے اس دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی  ترک فوج اور عوام  کو صبر وجمیل عطا کرے، تمام شہدا ہمارے لیے فرائض ادا کر رہے تھے۔ دین و وطن کے لیے  شہادت کا مرتبہ حاصل کرنا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ میں اپنے رب سے دعاگو ہوں کہ وہ ہمیں بھی اس درجے سے ہمکنار  کرے۔

واضح رہے کہ کل دوپہر کو بین گیول سے تاتوان کے لیے پرواز کرنے والا فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس سے 11 فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں