ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، 9 فوجی شہید 4 زخمی

ضلع بتلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 9 فوجی شہید اور 4 زخمی ہو گئے

1595275
ترکی: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، 9 فوجی شہید 4 زخمی

ترکی کے ضلع بتلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر  کے حادثے میں 9 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

ترکی وزارت دفاع  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 'کوگر ہیلی کاپٹر 'کی بن گیول ائیر پورٹ سے فلائٹ کے بعد مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 25 منٹ پر کنٹرول ٹاور کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

اطلاع کے مطابق حادثہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

حادثے میں 9 فوجی شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمی فوجیوں کو فی الفور ہسپتال منتقل کر کے طبّی نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں