حقوق انسانی پلان کا اجرا عوامی امنگوں کا ترجمان ہے: ایردوان

صدرنے انقرہ میں اس پلان کا اعلان کیا جس کی ترتیب میں دو سال کا عرصہ لگا ہے اور جس میں نظریاتی آزادی،قوی معاشرے اور ایک جمہوری طرز عمل  کے حامل ترک معاشرے کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے

1593590
حقوق انسانی پلان کا اجرا عوامی امنگوں کا ترجمان ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے حقوق انسانی پلان کی تیاری کو عوامی امنگوں کے ہم پلہ قرار دیا  ہے ۔

 صدر  نے انقرہ میں اس پلان کا اعلان کیا جس کی ترتیب میں دو سال کا عرصہ لگا ہے اور جس میں نظریاتی آزادی،قوی معاشرے اور ایک جمہوری طرز عمل  کے حامل ترکی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

  صدر ایردوان نے اس پلان   کو 11 بنیادی نکات پر مشتمل قرار دیا  جن میں :

1- انسان  روز اول سے اپنے بنیادی حقوق کا حامل ہے جن کے تحفظ  و فروغ میں ریاست کا تعاون شامل ہے۔

2-انسانی تکریم اور اس کے تمام حقوق کا تحفظ قوانین کی روشنی میں کیا جائے گا۔

3-  تمام افراد نسل و زبان،صنفی برابری،سیاسی نظریات،فلسفیانہ عقائد، دین و مذہب اور ان سے مشابہہ تمام عوامل  سے بلا امتیاز قانون کے سامنے یکساں حقوق کے حامل ہونگے۔

4-اس پلان کو مقصد حقوق انسانی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

5-آزادی قانون اور مںصفانہ عدالتی نظام کی تقویت

6- قانونی شفافیت

7-آزادی اظہار، تاسیس تنظیم اور مذہبی آزادی کا تحفظ و فروغ

8- شخصی آزادی و تحفظ کا فروغ

9- فرد کے مالی و مانوی احساسات کا تحفظ

10- حق ملکیت کا موثر تحفظ

11-معاشرے کے نالاں طبقات کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کا فروغ  اور حقوق انسانی کے حوالے سے  ااعلی ادارتی و معاشرتی بیداری کا اظہار

 

 

 

 



متعللقہ خبریں