ترکی: ہم افغانستان کے ساتھ تعاون کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں

ترکی۔افغانستان سفارتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ، ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے خصوصی بیان: ہم افغانستان کے ساتھ تعاون کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں

1592143
ترکی: ہم افغانستان کے ساتھ تعاون کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں

ترکی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے ساتھ تعاون کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔

یکم مارچ 2021  کو ترکی اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ موقع کی مناسبت سے متوقع تقریبات کے دائرہ کار میں یکم مارچ کو  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو انقرہ میں افغانستان کے سفیر عامر رامین کے ہمراہ وزارت خارجہ کے باغیچے میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی علامت کے طور پر پودے لگائیں گے۔ بعد ازاں چاوش اولوکابل میں  اپنے افغان ہم منصب حنیف آتمار  کی میزبانی میں متوقع  استقبالیہ تقریب سے آن لائن خطاب کریں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ 1921 کو ترکی۔افغانستان اتحاد سمجھوتے  کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے ۔ 1919 میں خود مختار جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعدپہلا سفارت خانہ  کابل میں قائم کیا گیا  اور افغانستان  بھی ترکی کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے والے دوسرے ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دو طرفہ سفارتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم افغانستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے  اور ملک میں جاری تشدد کے خاتمے اور پائیدار امن و امان کے قیام کے خواہش مند ہیں۔



متعللقہ خبریں