ترکی: 2 اور دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کے مزید 2 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی ہے: ترکی وزارت داخلہ

1592127
ترکی: 2 اور دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کے مزید 2 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی ہے۔

بیان کے مطابق وزارت داخلہ کی کوآرڈینیشن میں پولیس ڈائریکٹریٹ اور جینڈر میری ہیڈ آفس  کی طرف سے جاری گفت و شنید کے ذریعے قائل کرنے کے پروگرام کے نتیجے میں مزید 2 دہشت گردوں نے دہشت گرد تنظیم PKK/KCK سے فرار ہو کر  سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

یہ دہشت گرد 2014 اور 2015 میں تنظیم میں شامل ہوئے اور آخری کاروائیاں عراق اور شام میں کیں۔

ان حالیہ گرفتاریوں کے بعد صرف قائل ہو کر ہتھیار پھینکنے والوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز: #گرفتاری

متعللقہ خبریں