سابق وزیر اعظم مرحوم نجم الدین ایربکان کی برسی پر ترک صدر کا بامعنی پیغام

میں عظیم  سرکاری و سیاسی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر  نجم الدین ایربکان  کو ان کی دسویں برسی پر بڑی عزت و احترا م کے ساتھ یاد کرتا ہوں، صدر ایردوان

1591852
سابق وزیر اعظم مرحوم نجم الدین ایربکان کی برسی پر ترک صدر کا بامعنی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے مرحوم سابق وزیر  اعظم نجم الدین ایربکان کی دسویں برسی کی یاد میں  ایک پیغام جاری کیا۔

 ترک  صدر نے   انسٹا گرام پوسٹ  پر لکھا ہے کہ جدوجہد کے ساتھ اپنی  عمر کو سیکھنے، سکھانے، خدمت کرنے،  ملکی بقا کو روشن بنانے  کے لیے وقف کرنے والے عظیم  سرکاری و سیاسی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر  نجم الدین ایربکان  کو میں ان کی دسویں برسی پر بڑی عزت و احترا م کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔

اپنی پوسٹ میں ترک صدر نے مرحوم ایربکان کی تصویر کو بھی جگہ دی۔

اسپیکر ِ اسمبلی  مصطفی شن توپ نے  سابق وزیر اعظم  کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی اور  کہا  کہ  مرحوم نے تعلیمی شعبے، سیاست اور ملکی خدمات میں  گرانقدر  خدمات ادا کی تھیں ۔  آپ  اپنے نام کے مفہوم کی طرح دینی ستارے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں