ترک فضائیہ کا آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے گئے
ترک فضائیہ نے آپریشن کر کے عراق کے شمالی علاقے غارا میں 'پی کے کے' کے 8 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے: ترکی وزارت دفاع
عراق کے شمالی علاقے غارا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کے 8 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد فضائی آپریشن کر کے دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ان کی قبریں بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہمارے جاسوس اور مانیٹرنگ ذرائع کی نشاندہی پر ترک فضائیہ نے آپریشن کر کے عراق کے شمالی علاقے غارا میں 'پی کے کے' کے 8 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے۔ ہمارے آپریشن مصمم ارادے کے ساتھ جاری رہیں گے"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی