ترکی: صدر ایردوان کی عالمِ دین محمد امین سراچ کی نمازِ جنازہ میں شرکت

ایک محّدث کی حیثیت سے خواہ علمِ تفسیر ہو خواہ فقہ تمام علومِ اسلامی میں محمد امین سراچ ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کرتے رہے: صدر رجب طیب ایردوان

1587723
ترکی: صدر ایردوان کی عالمِ دین محمد امین سراچ کی نمازِ جنازہ میں شرکت

ترکی کے حدیث ، تفسیر اور فقہ کے معروف عالموں میں سے محمد امین سراچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

استنبول فاتح مسجد میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں صدر رجب طیب ایردوان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ایک محّدث کی حیثیت سے خواہ علمِ تفسیر ہو خواہ فقہ تمام علومِ اسلامی میں محمد امین سراچ ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کرتے رہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے شاگرد بھی انشاءاللہ اسی  طریقے سے اس راستے پر گامزن رہیں گے"۔

نمازِ جنازہ کے بعد سراچ کو فاتح جامع مسجد کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمِ دین محمد امین سراچ  60 سال سے زائد عرصے سے فاتح مسجد میں تفسیر، حدیث اور فقہ کا درس دیتے رہے ۔ انہوں نے نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ دنیا بھر سے سینکڑوں طالبعلموں کو علومِ دین  سے آراستہ کیا۔



متعللقہ خبریں