ترکی کی طرف سے نائیجیریا میں اسکول پر حملے کی مذمت

ہم، معصوم طالبعلموں پر کئے گئے اس منفور حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں:ترکی وزارت خارجہ

1585982
ترکی کی طرف سے نائیجیریا میں اسکول پر حملے کی مذمت

ترکی نے نائیجیریا میں اقامتی اسکول پر مسلح حملے  ، حملے میں ایک طالبعلم کے قتل اور 40 سے زائد طالبعلموں اور اساتذاہ کے اغوا کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ " نائیجیریا کے صوبہ نیجر کے علاقے کاگارا میں ایک سرکاری ہائی اسکول پر مسلح افراد کے حملے ، حملے میں 40 سے زائد اساتذہ اور طالبعلموں کے اغوا اور ایک طالبعلم کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے"۔

بیان میں ہلاک ہونے والے طالبعلم کے لئے  نائیجیریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیتی اور مغویوں کی لئے  پُرتشویش جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم، معصوم طالبعلموں پر کئے گئے اس منفور حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔  ہماری تمّنا ہے کہ لاپتہ طالبعلم اور اساتذہ جلد از جلد اور بخیر و عافیت اپنے کنبوں سے آ ملیں"۔



متعللقہ خبریں