دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکاررکن ملک ترکی رہا ہے: نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے اجلاس کے بعد  ایک بیان میں کہا کہ اتحاد میں ترکی وہ واحد ملک ہے جو دہشتگردی سے سب سے زیادہ  متاثر ہوا ہے جبکہ اس نے  لاکھوں پناہ گزینوں کو بھی پناہ دے رکھی تھی

1586010
دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکاررکن ملک ترکی رہا ہے: نیٹو

ترک وزیردفاع خلوصی آقار نے نیٹو کے دفاعی وزرا اجلاس میں شرکت کی ۔

 وزارت دفاع نے  اس سلسلےمیں ایک ٹویٹ جاری کی ہے۔

 وزیر دفاع نے  اجلاس میں ترکی کی نیٹو میں اعانت اور قومی  سرگرمیوں سے متعلق نظریات اور تجاویز کا حوالہ دیا ۔

 اس دوران  نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے اجلاس کے بعد  ایک بیان میں کہا کہ  ترکی، عراق اور شام سے متصل سرحد کا حامل ایک اہم اتحادی ملک ہے جس نے  داعش کے خلاف ہماری کافی مدد بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   نیٹو  اتحاد میں ترکی وہ واحد ملک ہے جو دہشتگردی سے سب سے زیادہ  متاثر ہوا ہے جبکہ اس نے  لاکھوں پناہ گزینوں کو بھی پناہ دے رکھی تھی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں