ترکی: امریکی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی، امریکہ کے بیان پر سخت ردعمل

امریکہ کے سفیر سیٹر فیلڈ کو آج وزارت خارجہ میں طلب کر کے امریکہ کے بیان پر ترکی کے ردعمل کا ٹھوس شکل میں اظہار کیا گیا ہے: ترکی وزارت خارجہ

1584037
ترکی: امریکی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی، امریکہ کے بیان پر سخت ردعمل

انقرہ  میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے غارہ سے متعلق امریکہ کے  بیان پر ترکی کے ردعمل سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری  کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ کے سفیر سیٹر فیلڈ کو آج وزارت خارجہ میں طلب کر کے امریکہ کے بیان پر ترکی کے ردعمل کا ٹھوس شکل میں اظہار کیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ امریکہ وزارت خارجہ نے عراق کے علاقے غارہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے شہید کئے گئے 13 ترک شہریوں کے بارے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " اگر ترک شہریوں کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی تحویل میں ہلاک ہونے کی خبر درست ہے تو ہم اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ریزے ضلعی اجلاس سے خطاب میں اس بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اب لوٹ کھسوٹ نہیں چلے گی، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم دنیا میں  یا نیٹو میں آپ کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھیں تو آپ کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے سے پرہیز کرنا ہو گا"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ"یوں تو  آپ  PKK، YPG اور PYD کے ساتھ کوئی لاتعلقی کے دعویدار ہیں  لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ پوری طرح ان کے ساتھ ہیں اور کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ہمارے معصوم شہریوں کا خون دہشتگرد تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے والے اور اس کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے ہر شخص کے ہاتھوں پر ہے"۔

انہوں نے سوشل میڈیا چینلوں کو  دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈہ آلات بننے کا قصوروار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ "آپ سب 13 نہتے شہریوں کے سفاکانہ قتل کے ذمہ دار ہیں"۔



متعللقہ خبریں