ترکی: 48 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، 13 ترک شہری شہید

نہایت درجے اہم آپریشن 'پنجہ عقاب۔2' میں 48 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور 2 کو حراست میں لے لیا گیا ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1583072
ترکی: 48 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، 13 ترک شہری شہید

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ نہایت درجے اہم اور نزاعی آپریشن 'پنجہ عقاب۔2' میں 48 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور 2 کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ علاقے کا زیادہ تر حصہ دہشت گرد تنظیم سے صاف کر دیا گیا ہے۔

آقار نے، مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گل، بّری افواج کے کمانڈر جنرل امید دندار، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزیل اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیوچک آق یوز کے ہمراہ، عراق کے شمالی علاقے غارہ میں  دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف جاری پنجہ عقاب۔2 کے کنٹرول لائن آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔

آپریشن سینٹر سے انہوں نے دن بھر  آپریشن کو فالو کیا اور آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پنجہ عقاب۔2 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں  جاریکردہ بیان میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ہم نے، PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کی صفائی، اپنی سرحدوں کے تحفظ ، دہشت گردوں کی طرف سے اغوا کردہ اور اس سے قبل سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پوشیدہ رکھے گئے شہریوں کے بارے میں معلومات کی تصدیق اور ضروری کاروائی کے زیر مقصد اور بین الاقوامی حقوق  کے ہمیں تفویض کردہ حق خودحفاظتی کے تحت  عراق کے شمالی علاقے غارہ میں 10 فروری 2021 کو  ' پنجہ عقاب۔2' آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن کے آغاز  میں ہم نے دہشت گردوں  کی پناہ گاہوں، ایمونیشن ڈپووں اور نام نہاد ہیڈ کوارٹر پر مشتمل 50 سے زائد اہداف  کو فضائی آپریشن کے ذریعے کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا ہے۔

آقار نے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے مکروہ حملے میں 13 شہریوں کے بھی شہید ہونے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ بھاری آپریشن کے بعد کنٹرول میں لئے گئے غار میں ہمارے 13 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان معصوم اور غیر مسلح شہریوں میں سے ایک کو کندھے میں اور دیگر 12 افراد کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ نہایت درجے کامیاب آپریشن میں علاقے میں نئے سرے سے جڑ پکڑنے اور ہمارے ملک و ملت پر حملوں کی تیاریوں میں مصروف تمام دہشتگرد عناصر کو بڑے پیمانے پر غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔اس وقت 50 دہشت گرد وں کو غیر فعال بنانے  کی خبر موجود ہے اور متعدد اطلاعات کے بارے میں ہمارے خفیہ ادارے کام میں مصروف ہیں۔

آقار نے کہا ہے کہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور ہماری بّری  و فضائی فورسز محفوظ شکل میں اپنی بیرکوں کی طرف لوٹ گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں