"حکومت کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا"، مغوی ملاّح ترکی پہنچ گئے

استنبول ائیر پورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ملاحوں کے کنبوں نے ملاحوں کا استقبال کیا

1583102
"حکومت کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا"، مغوی ملاّح ترکی پہنچ گئے

نائیجیریا میں اغوا کئے گئے موزارٹ نامی بحری جہاز سے بچائے گئے 15 ملاح ٹرکش ائیر لائنز کے ذریعے ترکی واپس پہنچ گئے ہیں۔

استنبول ائیر پورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ملاحوں کے کنبوں نے ملاحوں کا استقبال کیا۔

ملاحوں میں سے جان جین گِل  نےاس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے میں وطن واپس لوٹنے پر بہت خوش ہوں۔ ہم نے مشکل دن گزارے ہیں لیکن اپنی حکومت اور کمپنی کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا۔ خدا کا شکر ہے کہ کسی بڑے نقصان کے بغیر ہم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 23 جنوری کو نائیجیریا کے شہر لاگوس  کے 180 میل کھلے سمندر میں لائبیریا کے پرچم بردار موزارٹ نامی بحری جہاز پر بحری قزاقوں نے حملہ کر دیا تھا ۔

لاگوس سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون کی طرف محوِ سفر اس بحری جہاز کے 19 رکنی عملے میں سے آذربائیجان الاصل ملاح کو ہلاک کر دیا گیا اور 15 کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

جہاز، عملے کے 3 افراد کے ساتھ گیبن کی پورٹ ۔جینٹل بندرگاہ پہنچا اور  حملے میں بچ جانے والے مذکورہ 3 ترک ملاح 30 جنوری کو ترکی واپس پہنچ گئے تھے۔

عملے کے 15 مغوی ملاحوں کو بھی گذشتہ روز رہا کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں