13 فروری ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر صدارتی مشیر برائے اطلاعات کا خصوصی پیغام

ریڈیو دنیا بھر میں تا حال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا ایک طاقتور ترین  جزو  ہے

1582897
13 فروری ریڈیو کے عالمی دن کے موقع  پر صدارتی مشیر برائے اطلاعات کا خصوصی پیغام

صدارتی مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے 13 فروری  ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تحریری اعلان جاری کیا ہے۔

جناب آلتون  نے ’’صدائے حقائق‘‘ پر مبنی نشریات پیش کرنے والے تمام تر ریڈیو ملازمین کو ریڈیو کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم صدارتی محکمہ اطلاعات کے طور پر ریڈیو کی ثقافت کو فروغ دیتے ہوئے اسے مزید کثرت فراہم کرنے  کو اپنے نمایاں فریضے میں شمار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو دنیا بھر میں تا حال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا ایک طاقتور ترین  جزو  ہے  اور یہ ترکی میں اپنی نشریات کو 1927 سے پیش کرنے سے ابتک ایک ناقابل تسخیر ذریعہ خبر رسانی ہے۔

ریڈیو نشریات کو اولین طور پر تازہ ترین خبروں تک رسائی  کے لیے استعمال کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے آلتون نے بتایا کہ ’’تعلیمی نشریات کی بدولت اس نے سماجی زندگی میں ایک اہم کردار سنبھال رکھا ہے تو یہ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی، تفریح، صوتی تھیٹر، ثقافت  و فنون اور اشتہارات کی بدولت اقتصادی میدان میں بھی اپنا مقام بنائے ہوئے ہے۔ ریڈیو چینلز جدید ٹیکنالوجی کے امکانات  کے ذریعے بھی   اپنی نشریات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسوقت ترکی میں مقامی، علاقائی اور قومی سطح پر سیٹ لائٹ، کیبل اور انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ نشریات پیش کرنے والے 933 ریڈیو چینلز خبروں اور موسیقی سمیت مختلف مواد کے  ساتھ کروڑوں انسانوں تک اپنی صدا پہنچا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں