ترکی نے شعبہ تعلیم کی ترویج و ترقی میں اہم منازل طے کی ہیں: ایردوان

صدر نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے  اور انسانی وسائل کی دستیابی سے  اس وقت ترکی میں اعلی  تعلیم کا نظام  ترقی پا رہا ہے،اس وقت ملک میں اساتذہ کی تعداد   ایک لاکھ اسی ہزار ہو چکی ہے جو کہ ماضی میں ستر ہزار تھی

1582543
ترکی نے شعبہ تعلیم کی ترویج و ترقی میں اہم منازل طے کی ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  وطن عزیز میں بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کے مفید استعمال سے ترکی میں اعلی تعلیم  کا نظام ترقی پا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات ضلع ریزے میں واقع رجب طیب ایردوان  یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ اینڈ ارکیٹیکچر کی   دوسری عمارت کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے  اور انسانی وسائل کی دستیابی سے  اس وقت ترکی میں اعلی  تعلیم کا نظام  ترقی پا رہا ہے،اس وقت ملک میں اساتذہ کی تعداد   ایک لاکھ اسی ہزار ہو چکی ہے جو کہ ماضی میں ستر ہزار تھی    ،طلبہ کی تعداد کے حوالے سے بھی ہم یورپ سے آگے ہیں۔

 صدر نے کہا کہ انشااللہ    سن 2023 تک ترکی کا شمار دنیا کی  دس اقتصادی طاقتوں میں ہوگا، کسی کام  پر پختہ یقین کامیابی و کامرانی کی نصف نشانی ہوتی ہے، ہم نے 18سالہ دور حکومت میں وہ کچھ  کر دکھایا جو کہ سابقہ حکومتوں کے ادوار سے کئی گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں  ہم خاندانی تعلیم و تربیت،ثقافت و فنون  لطیفہ اور دیگر تمام شعبوں کو اہمیت دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں