ابراہیم قالن کی صدارت میں صدارتی سلامتی اور خارجہ پالیسی کونسل  کا اجلاس

دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں  منعقد ہونے والے اجلاس  ترکی ، امریکہ تعلقات ، لیبیا میں حالیہ پیشرفت ، مشرقی بحیرہ روم ، یوروپی یونین  تعلقات اور خارجہ پالیسی  پر تبادلہ خیال کیا گیا

1581728
ابراہیم قالن کی صدارت میں صدارتی سلامتی اور خارجہ پالیسی کونسل  کا اجلاس

صدارتی سلامتی اور خارجہ پالیسی کونسل  کا اجلاس صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن کی صدارت میں منعقد ہوا۔

دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں  منعقد ہونے والے اجلاس  ترکی ، امریکہ تعلقات ، لیبیا میں حالیہ پیشرفت ، مشرقی بحیرہ روم ، یوروپی یونین  تعلقات اور خارجہ پالیسی  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں  نئے عہد میں ترکی اور امریکہ کے تعلقات  اور ایجنڈے پر موجود موضوعات  پر  تبادلہ خیال ہوا۔

لیبیا میں  اس سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے انتخابات  تک عبوری حکومت کے امور کی سرانجام دہی پر اطمینان پر خوشی  کا   اظہار کیا گیا  اور لیبیا میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سیاسی تصفیے کے عمل نے ممکنہ شراکت کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا  گیا ۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیاگیا کہ ترکی  بحیرہ روم  میں امن کےقیام اور  حقوق اور مفادات کے تحفظ کے عزم کی تصدیق کی گئی۔

اجلاس جس  میں ترکی اور یونان کے مابین جاری مشاورتی مذاکرات  پر بھی غور کیا گیا ،  ترکی کے تعمیری رویے کو مثبت طریقے سے جواب دینے کی بھی امیدظاہر کی گئی۔

اجلاس میں ترکی اور یوروپی تعلقات اسٹریٹجک ترجیحات میں ٹھوس اقدامات کی اہمیت کی طرف بھی توجہ دی گئی۔

علاوہ  ازیں اجلاس میں ، ڈپٹی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر عمر فاتح سیان  کی جانب سے "ترکی کے نیشنل سائبر سیکیورٹی اسٹڈیز" کے عنوان سے "ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

اس پریزنٹیشن میں ترکی پر ہر ممکنہ  صائبر حملے  کے خلاف  ترکی کی  دفاعی صلاحیتوں اور  اس شعبے میں  اٹھائے جانے بوالے اقدامات سے  کونسل  کے اراکین کو آگاہ کیا گیا ۔  



متعللقہ خبریں