ترکی اور یونان اہم رکن ہیں،تنازعات کو ختم کروانا ہماری کوشش ہے: نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ  ترکی اور یونان  تنظیم کے اہم رکن ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان دونوں کے درمیان موجود  تنازعات کا خاتمہ کروایا جائے

1577750
ترکی اور یونان اہم رکن ہیں،تنازعات کو ختم کروانا ہماری کوشش ہے: نیٹو

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ  ترکی اور یونان  تنظیم کے اہم رکن ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان دونوں کے درمیان موجود  تنازعات کا خاتمہ کروایا جائے۔

 اسٹولٹن برگ نے ایک نظریاتی ادارے  چیٹہام ہاوس کے زیر اہتمام نیٹو 2030 اور نئے نظریات کے تحت ایک تقریب میں  طلبہ اور نوجوان لیڈروں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کیا ۔

 ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا کہ   نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات کا پیدا ہونا  کوئی نئی بات نہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ترکی اوریونان کے مابین موجود تنازعات کو ختم کروایا جائے کیونکہ دونوں ملک ہمارے لیے اہم ہیں۔

اسٹولٹن برگ نےمزید کہا کہ  ہماری تنظیم اس سلسلے میں ایک پلیٹ فارم  تشکیل دینے میں  مصروف ہے جس کا مقصد  مشرقی بحیرہ روم کو کسی نا گہانی حادثے  سے بچانا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں