ترکی: 5 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی

دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے 5 مفرور دہشت گردوں نےگرفتاری پیش کر دی،2021 میں خود کو قانون کے حوالے کرنے والے دہشت گردوں 21 تک پہنچ گئی: ترکی وزارت داخلہ

1577076
ترکی: 5 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی

ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 5 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگرد تنظیم کے 5 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی ہے۔ گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک کے والدین ضلع دیار بکر میں اپنے بچوں کی دہشتگرد تنظیم سے رہائی  کے لئے 520 دن سے جاری دھرنے میں شامل والدین میں سےہیں۔

بیان کے مطابق وزارت داخلہ  کے زیرِ انتظام جینڈر میری ڈائریکٹریٹ اور پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری قائل کرنے کے پروگرام  کے نتیجے میں PKK/KCK دہشت گرد تنظیم سے فرار ہو کر 5 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔ اس طرح سال 2021 میں قائل ہو کر خود کو قانون کے حوالے کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ  دہشت گرد 2008، 2010 اور 2015 میں تنظیم میں شامل ہوئےاور آخری کاروائیاں عراق اور شام میں کیں۔



متعللقہ خبریں