نیٹو کی طرف سے ترک فوجیوں کی ٹویٹ

نیٹو اتحاد برّی کمانڈ آفس کے ٹویٹر پیج سے " ہائی ریڈینیس مشترکہ ڈیوٹی فورس" کے دائرہ کار میں مشقوں میں مصروف ترک فوجیوں کی تصاویر کی ٹیوٹ

1577127
نیٹو کی طرف سے ترک فوجیوں کی ٹویٹ

نیٹو اتحاد برّی کمانڈ آفس  کے ٹویٹر پیج سے " ہائی ریڈینیس مشترکہ ڈیوٹی فورس" کے دائرہ کار میں مشقوں میں مصروف ترک فوجیوں کی تصاویر کو شئیر کیا گیا ہے۔

ٹویٹ کی گئی تصویر میں آگے BMC کی مقامی تیار کردہ بکتر بند گاڑی اور پیچھے  FNSS کا تیار کردہ پُل  اور آن ڈیوٹی ترک فوجی دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ٹویٹ سے ترک فوجیوں کی اعلیٰ ڈیوٹی صلاحیت ایک دفعہ پھر نگاہوں کے سامنے آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ " ہائی ریڈینیس مشترکہ ڈیوٹی فورس" VJTF کمانڈ  31 دسمبر 2021 تک ترکی میں ہو گی۔

نیٹو کی طرف سے اس سے قبل جاری کئے گئے بیان میں ترکی کی طرف سے ،نیٹو کی ڈیوٹی فورس کے لئے خاص طور پر لاجسٹک اور ایمونیشن  کی ضروریات  کی پلاننگ میں بھاری سرمایہ کاری پر زور دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیٹو  کے رکن ممالک ہر سال باری باری " ہائی ریڈینیس مشترکہ ڈیوٹی فورس" VJTF کو کمانڈ کرتے ہیں ۔ سال 2020 میں ڈیوٹی فورس کی کمانڈ پولینڈ اور 2019 میں جرمنی کے پاس تھی۔ VJTFکسی بھی خطرے کے مقابل نیٹو اتحادیوں  کے تحفظ کے لئے مختصر ترین وقت میں کاروائی کے لئے تیار حالت میں رکھی جاتی ہے۔


ٹیگز: #ٹویٹ , #نیٹو

متعللقہ خبریں