ترکی: بیت المقدس میں کوسووا کا سفارت خانہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے

کوسووا کی طرف سے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کی یقین دہانی اقوام متحدہ کے فیصلوں کی ہی نہیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے: آق سوئے

1575743
ترکی: بیت المقدس میں کوسووا کا سفارت خانہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے  کہا ہے کہ کوسووا کی طرف سے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کی یقین دہانی اقوام متحدہ  کے فیصلوں کی ہی نہیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

آق سوئے نے موضوع سے متعلق سوال کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کل طے پانے والے سمجھوتے  کے ساتھ کوسووا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی  تعلقات بحال  ہو گئے ہیں۔ لہٰذا کوسووا نے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترجمان آق سوئے نے کہا ہے کہ کوسووا کی یہ یقین دہانی اقوام متحدہ کے منظورہ شدہ فیصلوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس بارے میں کئے گئے اقدامات مسئلہ فلسطین کے کسی کام نہیں آئیں گے بلکہ اس کے بالکل برعکس علاقے میں دو حکومتی حل کو نقصان پہنچائیں گے۔



متعللقہ خبریں