ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے دنیا کی پہلی سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس کا تعارف

مجھے یقین ہے کہ سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بسوں کی پیداوار دینے والی فرمیں، وسیع پیداوار کے ساتھ، اس سیکٹر میں ہمارے ملک اور مارکہ کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گی: صدر رجب طیب ایردوان

1575297
ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے دنیا کی پہلی سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بس کا تعارف

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترک سائنس دانوں کی تیار کردہ اور دنیا میں پہلی چوتھے درجے کی میس پروڈکشن الیکٹرک سیلف ڈرائیونگ بس کی تعارفی تقریب میں شرکت کی۔

بس کے تعارف کے بعد جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک بسوں کی پیداوار دینے والی فرمیں، وسیع پیداوار کے ساتھ، اس سیکٹر میں ہمارے ملک اور مارکہ کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گی۔

انہوں نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں بس کی تجرباتی ڈرائیو کے موقع پر اتاری گئی ویڈیو کو بھی ٹویٹر پیج سے شئیر کیا  اور کہا ہے کہ ہم، ترک انجینئروں  کی تیار کردہ پہلی الیکٹرک سیلف ڈرائیونگ بس آطاق  الیکٹرک میں سوارہو کر کابینہ اجلاس کی طرف جا رہے  ہیں۔



متعللقہ خبریں