صومالیہ میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ہم برادر صومالی عوام اور حکومت سے اظہار ِ تعزیت، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں

1575037
صومالیہ میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کل کے بم حملے کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں صومالیہ کے موغا دیشو شہر میں واقع افریق ہوٹل پر الاشباب دہشت گرد تنظیم  کے بم حملے میں بھاری تعداد میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات پانے پر ہمیں دلی افسوس ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ برادر صومالی عوام اور حکومت سے اظہار ِ تعزیت، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔ ترکی دہشت گردی کے  خلاف جدوجہد میں صومالی  حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں