ترکی نے 18 سال میں ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں، صدر ایردوان

ترکی  نے جمہوریت تاریخ میں سر انجام دیے جانے والے تمام تر امور سے کئی گنا محض حالیہ 18 برسوں میں سر انجام دیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے

1570574
ترکی نے 18 سال میں ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی نے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔

ترک صدر نے اپنی سیاسی جماعت آک پارٹی کے  استنبول ضلعی دفتر سے دینزلی، مرسن اور اوشاق  ضلعی دفاتر  میں منعقدہ ساتویں معمول کے اجلاس میں براہ راست  رابطے  کے ذریعے شرکت کی۔

جناب ایردوان نے   اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی  نے جمہوریت تاریخ میں سر انجام دیے جانے والے تمام تر امور سے کئی گنا محض حالیہ 18 برسوں میں سر انجام دیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

ہر شعبے میں  انقلاب برپا کرنے  کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ’’دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد  سے لیکر ہماری سرحدوں کے تخفظ،  تمام تر مظلومین کی جانب  امدادی ہاتھ بڑھانے  تک کی با وقار اور پر عزم پالیسیوں کی بدولت ہم نے اپنے ملک کی ساکھ کو بڑھایا ہے۔ ہر شہری کے معیار زندگی  کو بہتر بنایا ہے۔ ہماری کامیابیوں و کامرانیوں کے عقب میں یہ فخریہ   محنت و مشقت پنہاں ہے۔ ‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتک جو کچھ بھی کیا گیا ہے اس میں ترک قوم کا پورا ہاتھ ہے ، ترکی کو سال 2023 کے اہداف  کی جانب پہنچانے، 2053 کے ویژن  سے بھی ہمکنار کرنے  کو ہم ترک ملت کے ساتھ مل جل کر  سر  انجام دیں گے۔  ہم  اپنی سیاسی پالیسیوں کو 83 ملین شہریوں کے دلوں کو فتح کرتے  ہوئے  آگے بڑھائیں گے ، ہم پہلے دلوں میں جگہ بنائیں گے پھر ووٹ طلب کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں