مغربی ممالک دہشت گرد تنظیم اور ایچ ڈی پی کی پشت پناہی کرنے سے باز آجائے، فخرالدین آلتون

متحدہ امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دہشت گرد تنظیم  تسلیم کردہ پی کے کے اور ایچ ڈی پی کے درمیان  تعلق  پایا جاتا ہے

1570449
مغربی ممالک دہشت گرد تنظیم اور ایچ ڈی پی کی پشت پناہی کرنے سے باز آجائے، فخرالدین آلتون

صدارتی  محکمہ اطلاعات فخرالدین آلتون نے مغربی ممالک سے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداروں کے بارے میں جھوٹ موٹ کی خبریں پھیلانے سے  اجتناب برتنے کی اپیل کی ہے۔

فخرالدین نے دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ  عبداللہ اوجالان کے پوسٹرز آویزاں ہونے والے ایچ ڈی پی کے استنبول کے ضلعی دفتر  کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ مغربی ممالک کو ایچ ڈی پی۔ PKK کے جھوٹ کے پلندوں کی پشت پناہی کرنے کے بجائے حقائق کو آشکار کرنا چاہیے۔

انہوں نے انگریزی زبان میں اپنی ٹویٹ میں  ایچ ڈی پی کے ضلعی دفتر  کے خلاف سیکیورٹی آپریشن کے مناظر کو بھی جگہ دی ہے اور لکھا ہے کہ ان مناظر سے یہ حقیقت ایک بار پھر کھل کر سامنے آتی ہے کہ متحدہ امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دہشت گرد تنظیم  تسلیم کردہ پی کے کے اور ایچ ڈی پی کے درمیان  تعلق  پایا جاتا ہے۔

آلتون کے مطابق پی کے کے نے متعدد دہشت گرد کاروائیاں کی ہیں، بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ تمھایا  ہے اور دنیا بھر کو بلیک میل کرنے کے  لیے ہزاروں کی تعداد میں داعش کے دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کیا ہے۔

ان مذموم حملوں کی مذمت کرنے کو مسترد کرنے والے ایچ ڈی پی کے عہدیداروں نے خود کش بم حملہ آوروں سمیت  دہشت گردوں کی پذیرائی کی ہے اور یہ PKK کی طرح کی کاروائیاں کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کردی مائیں دیار بکر میں اس پارٹی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں