ڈنمارک کی جامع مسجد پر حملہ، ترکی کی شدید مذمت

ترک  ادارہ برائے مذہبی امور کے سربراہ  علی ارباش نے ڈنمارک میں واقع آبنرا جامع مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی اور ذمے داروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا

1570286
ڈنمارک کی جامع مسجد پر حملہ، ترکی کی شدید مذمت

ترک  ادارہ برائے مذہبی امور کے سربراہ  علی ارباش نے ڈنمارک میں واقع آبنرا جامع مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 ارباش نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ڈنمارک کی مسجد پر حملہ ایک  گری ہوئی حرکت ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ  مغرب میں ہر گزرتے روز بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور اس میں پیش پیش  نسل پرست گروہوں کی سرگرمیوں کو روکتے ہوئے ذمے داروں کو گرفتار کیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں