یورپی یونین مذاکراتی عمل کو تیز کرے: چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ نے برسلز میں یورپی نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم  یورپ سے مذاکراتی عمل میں سرعت لانے کے خواہاں ہیں،کسٹم یونین  میں وسعت اور ویزے میں نرمی کا اطلاق ممکن جتنا جلدہو سکے ممکن بنایا جائے

1568869
یورپی یونین مذاکراتی عمل کو تیز کرے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یورپی یونین۔ ترکی مذاکراتی عمل کو جانبر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 برسلز میں موجود وزیر خارجہ نے یورپی خاریہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل سے ملاقات کے بعد یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین  اور ان کے نائب مارگرایتیس شیناس سمیت امور داخلہ  کی رکن ایلوا یوہانسن  اور ہمسایہ پالیسی اور وسعتی امور کے رکن اولیوئر وارہیل سے ملاقات کی ۔

 وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم  یورپ سے مذاکراتی عمل میں سرعت لانے کے خواہاں ہیں،کسٹم یونین  میں وسعت اور ویزے میں نرمی کا اطلاق ممکن جتنا جلدہو سکے ممکن بنایا جائے، غیر قانونی ہجرت اور انسداد دہشتگردی میں تعاون بڑھایا جائے جبکہ یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی،امتیازانہ سلوک اور اسلام مخلاف کے خاتمے کے لیے بھی ترکی سے تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بوریل سے ملاقات کے  دوران میں نے واضح کیا کہ ترکی کو یورپی یونین کے ساتھ ایک نیا باب کھولنے کی ضرورت ہے اور ہم چاہتےہیں کہ  18 مارچ 2016  کی مطابقت کے تمام  ضوابط پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،ہمیں آپس میں مثبت ایجنڈے کےلیے کام کرنا ہوگا۔

 ارسلا وان ڈر لین سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے   بتایا کہ ترکی۔یورپی یونین  تعلقات میں بات چیت اولین ترجیح ہے اور ہم اس سلسلےمیں یورپ سے ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتے ہیں،

دوسری جانب بوریل کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہےکہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ موجودہ تمام اصولوں کے تحت تعاون اور باہمی مفادات پرمبنی تعلقات قائم رکھےہوئے ہے اور ترک وزیر خارجہ سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں  کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں