ترک وزیر خارجہ کی بیلجین ہم منصب سے برسلز میں ملاقات

سال 2023 ترکی اور بیلجیم کے  درمیان سفارتی روابط  کی 185 ویں سالگرہ بھی ہو گی

1568884
ترک وزیر خارجہ کی بیلجین ہم منصب سے برسلز میں ملاقات

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے برسلز میں مذاکرات کے دائرہ کار میں بیلجین وزیر ِ خارجہ صوفی  ولمز سے ملاقات کی۔

چاوش اولو نے ایگمونٹ پیلس میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کے اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں  واضح کیا ہے کہ سال 2023 ترکی اور بیلجیم کے  درمیان سفارتی روابط  کی 185 ویں سالگرہ بھی ہو گی۔

بیلجیم  میں مل جل کر زندگی بسر کرنے کی ثقافتی علامت کے حامل ترک شہریوں کے حوالے سے معاملات پر ولمز کے ہمراہ غور کرنے کا ذکر کرنے والے چاوش اولو نے اس بارے میں کہا ہےکہ ’’ہمیں 2 طرفہ تعلقات کو متاثر ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ہم یورپی یورپی کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بیلجیم کی حمایت و تعاون پر خوشی محسوس کریں گے۔‘‘

 



متعللقہ خبریں