روس بھی ترک ڈرامہ سیریز دیکھنے والے سرفہرست ممالک میں شامل

روسی خبر رساں ایجنسی  ریا نووستی نے  اس سلسلے میں  ترکی  کی ڈرامہ سیریل کے بارے میں تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے

1569005
روس بھی ترک ڈرامہ سیریز دیکھنے والے سرفہرست ممالک میں شامل

روس، ترکی کے سب سے زیادہ ڈرامہ سیریز دیکھے جانے والے سر فہرست ممالک کی صف  مکیں شامل ہے۔

دنیا میں ریکارڈنگ توڑنے والی ٹی آر ٹی کی سیریز ، ارطغرل غازی   میں روس کے مسلمان باشندے بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی  ریا نووستی نے  اس سلسلے میں  ترکی  کی ڈرامہ سیریل کے بارے میں تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے۔

"ترکی کے ڈرامہ سیریل "عظیم صدی" کے زیر  عنوان مضمون میں اس  پروڈکشن کو دنیا بھر میں سراہے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

"ایمر ایوارڈ جیتنے والے ترکوں کے سائن شدہ پروجیکٹس"  کے زیر عنوان خبر میں روس اور دنیا بھر میں دکھائے جانے والے ٹی وی سیریز کے خلاصے پیش کیے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق  ثقافتی صنعت کی منڈی جس پر امریکہ چھایا ہوا ہے کے بعد اب ترکی دوسرے نمبر پر ہے۔  

"ترکی کی ٹی وی سیریز کو مغربی پروڈکشن سے ممتاز کرنے والی سب سے اہم خصوصیت اسے کنزرویٹو افراد کی جانب سے پسند کیا جانا ہے۔

صدر رجب طیب اردوان کے امیج نے بھی ترک ڈرامہ سیریز کو مقبول بنانے میں اہم کردارا ادا کیا ہے۔

مضمون میں ترک ڈرامہ سیریز کے  دنیا کے  کو ایک سو سے زیادہ ممالک میں دکھائے جانے اور  اس سے ہ ترک معیشت میں 500 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کیے جانے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مضمون کے مطابق ترک ڈرامہ سیریز میں  بڑھتی  ہوئی دلچسپی کے کے باعث  بین الاقوامی ٹی وی سیریز اور فلمی پلیٹ فارم  پر ترک سیریز کو پہلے سے زیادہ جگہ دی جانے لگی ہے۔



متعللقہ خبریں