یونان: ترکی دنیا بھر میں قابل اعتبار، بڑا اور مضبوط ملک ہے

ترکی نے لیبیا کے ساتھ طے کردہ سمجھوتے کے ساتھ تمام توازنوں کو درہم برہم کر دیا ہے: یوآنس فلیواریس

1565036
یونان: ترکی دنیا بھر میں قابل اعتبار، بڑا اور مضبوط ملک ہے

یونان کے جنوبی ایجئین علاقے کے نائب گورنر یوآنس فلیواریس نے کہا ہے کہ ترکی دنیا بھر میں قابل اعتبار، بڑا اور مضبوط ملک ہے۔

فلیواریس نے روزنامہ ڈیموکریٹ کے لئے رقم کردہ کالم میں ترکی کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا ہے۔

کالم میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ایک بڑی فوج والا دنیا بھر میں اعتبار کاحامل ایک بڑا اور مضبوط ملک ہے۔

فلیواریس نے کہا ہے کہ " ترکی تقریباً 20 سال سے صدر رجب طیب ایردوان انتظامیہ کے زیرِ انتظام ہے اور صدر ایردوان ایک خود اعتماد اور عظیم منصوبوں کے حامل لیڈر ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی "نیلے وطن" منصوبے کے دائرہ کار میں مشرقی بحیرہ روم میں ایک اہم علاقے پر حاکم ہونے کا پروگرام رکھتا ہے۔ ترکی نے لیبیا کے ساتھ طے کردہ سمجھوتے کے ساتھ تمام توازنوں کو درہم برہم کر دیا ہے۔

جنوبی ایجئین علاقے کے نائب گورنر  یوآنس فلیواریس نے کہاہے کہ ترکی، مشرقی بحیرہ  روم میں ایک علاقائی طاقت کی طرح  کاروائیاں کر رہا  اور امریکہ، یورپی یونین، روس، مصر، اسرائیل، فرانس اور سعودی عرب  کےمقابل ایک مصمم طرزعمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں