ترکی سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہو گیا

ملک میں ویکسین مہم 14 جنوری کو شروع ہوئی اور پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے

1565117
ترکی سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہو گیا

ترکی ،ملک میں  چند روز سے جاری  کورونا ویکسین مہم  کے ساتھ سب سے زیادہ ویکسین لگانے والےممالک میں پہلے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

ملک میں ویکسین مہم 14 جنوری کو شروع ہوئی اور پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ ترکی چند دن کے اندر اندر ایک طویل عرصے سے ویکسین مہم  چلانے والے فرانس، ڈنمارک اور ارجنٹائن جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے ویکسین انقرہ سٹی ہسپتال میں لگائی جا رہی ہے۔ہفتے کے آخر سے  دیگر 81 اضلاع میں بھی ویکسن مہم جاری ہے۔ توقع ہے کہ صرف پہلے 4 دنوں میں ایک لاکھ کے قریب انسانوں کو  ویکسین لگا دی جائے گی۔

صحت کے عملے کی ویکسینیشن آئندہ ہفتے مکمل ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں