یورپی یونین وعدہ خلاف تنظیم ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آج تک یورپی یونین سے جو بھی ہم سے  وعدے کیے وہ پورے نہ ہو سکے

1564479
یورپی یونین وعدہ خلاف تنظیم ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آج تک یورپی یونین سے جو بھی ہم سے  وعدے کیے وہ پورے نہ ہو سکے۔

 صدر نے استنبول میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ   میں  نے کل کورونا ویکسین لگوائی  ہے جس کے منفی اثرات فی الحال محسوس نہیں کر رہا اب 28 روز بعد اس کی دوسری خوراک لگواوں گا۔

 یورپی یونین تعلقات کے حوالے سے صدر نے کہا کہ سن 1963 سے اب تک  ترکی نے  یورپی یونین سے اپنے تعلقات  پر مژبت پیش رفت کا مظاہرہ کیا مگر افسوس کہ یورپ نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے۔ اس وقت ایک نئی پیش رفت میں ہیں  اور دو طرفہ مذاکراتی عمل جاری ہے۔

 ایس چار سو دفاعی نظام کی ترکی حوالگی سے متعلق امریکی تشویش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ   اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہمارا اندرونی معاملہ ہے کسی کو اس میں مداخلت کا حق نہیں، روس سے ایس چارسو نظام کا پہلا ہیکیج ہمیں مل گیا ہے دوسرے پیکیج کے لیے امور جاری ہیں امید ہے کہ اواخر ماہ روس سے اس سلسلے میں بات چیت ہوگی دیگر موضوعات بھی اس بات چیت کا حصہ ہونگے البتہ ہمیں معلوم نہیں کہ باءیڈن انتظامیہ کا اس بارے میِں کیا رد عمل ہوگا۔ میں اتنا کہوں گا کہ ہمیں اپنی دفاعی ضروریا ت کےلیے کسی دوسرے ملک کی اجازت طلب  نہیں اور نیٹو کے رکن کی حیثیت سے بھی دیگر رکن ممالک سے ہمیں نصیحت نہیں چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایف پینتیس طیاروں کی کرید کےلیے امریکہ کو رقم فراہم کر دی گءی تھی مگر ہمیں یہ طیارے نہیں ملے جو کہ امریکہ کی ایک غلطی تھی۔ امید کرتا ہوں  کہ  جو بائیڈن کے ساتھ اس سلسلے میں مثبت گفتگو ہوگی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں