ترکی۔ امریکہ تعلقات میں دھمکی آمیز زبان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے: چاوش اولو

یقیناً ترکی پابندیوں کے مقابل جوابی کاروائی کرے گا، ہم امریکہ سے اس سنجیدہ غلطی کی فوری تصحیح کے منتظر ہیں اور اس معاملے میں فوری کاروائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1563668
ترکی۔ امریکہ تعلقات میں دھمکی آمیز زبان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  ترکی اور امریکہ کے درمیان اہم سطح کے باہمی تعلقات میں دھمکی آمیززبان  اور پابندیوں والے طرزِ تخاطب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

چاوش اولو نے گلوبل صحافی کونسل  کے جریدے  کے لئے انٹرویو میں ترکی۔امریکہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ مفادات  اور مشترکہ اقتدار کی بنیادوں پر استوار دیرینہ اتحاد پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے روایتی غیر جانبدارانہ موقف پر قائم رہنے کی صورت میں مشرقی بحیرہ روم اور اس جیسے دیگر علاقائی مسائل میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

فیتو اور  YPG جیسی دہشت گرد تنظیموں کے مقابل امریکہ کی عدم فعالیت یا پھر ان کے ساتھ تعاون کے ترکی کی قومی سلامتی پر براہ راست نتائج کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے امریکہ کی نئی انتظامیہ سے  ان معاملات میں فوری کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم ہر صورتحال میں ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے اختلافات پر قابو پانے کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔ دھمکی آمیز زبان اور پابندیوں  والے طرز تخاطب کی ہمارے نہایت درجہ قدر اہم باہمی تعلقات میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکی انتظامیہ کے ترکی کے لئے پابندیوں کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ  سابقہ امریکی انتظامیہ نے ہمارے دو طرفہ باہمی تعلقات اور علاقے میں اپنے مفادات کو داو پر لگا کر داخلہ سیاسی مفادات کے سامنے گردن جھکانے کا راستہ منتخب کیا جو نہایت افسوسناک صورتحال ہے۔ یقیناً ترکی اس فیصلے کے مقابل ضروری اقدامات کرے گا اور موزوں وقت اور مناسب شکل میں جوابی کاروائی کرے گا۔ ہم امریکہ سے اس سنجیدہ غلطی کی فوری تصحیح کے منتظر ہیں اور اس معاملے میں فوری کاروائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں