سن 2023 کے اہداف کی تکمیل کے بغیرچین سے بیٹھنا ہم پر حرام ہوگا: ایردوان

صدر نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ سن 2023 کے اہداف کی تکمیل کیے بغیر ہماری حکومت کا چین سے بیٹھںا حرام تصور کیاجائے گا

1563004
سن 2023 کے اہداف کی تکمیل کے بغیرچین سے بیٹھنا ہم پر حرام ہوگا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  سن 2023 کے  اہداف کی تکمیل کیے بغیر حکومت کا چین سے بیٹھنا حرام تصور ہوگا۔

 صدر نے انصاف و ترقی پارٹی کے صدر کی حیثیت سے  قر شہر، قرق قلعہ،یوزگات اور سیواس میں واقع  ضلعی پارٹی  کے  کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کیا ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  کورونا  کے باعث  ان کنونشنز  کو موخر کیا گیا تھا  جن کا آغاز آج آپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کردوں کہ سن 2023  کے انتخابات میں ہماری پارٹی اکثریت حاصل کرتےہوئے صدر کا انتخاب بھی ممکن بنائے گی،جبکہ سن 2023 کے اہداف کی تکمیل کیے بغیر ہماری حکومت کا چین سے بیٹھںا حرام تصور کیاجائے گا۔

انہوں نے  کہا کہ ہماری حکومت نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں