ہم ترکی کے مستقبل کو یورپ میں دیکھ رہے ہیں: چاوش اولو
ہم ترکی کے مستقبل کو یورپ میں دیکھ رہے ہیں اور اس مستقبل کی مل کر تعمیر کے خواہش مند ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو
1562077
![ہم ترکی کے مستقبل کو یورپ میں دیکھ رہے ہیں: چاوش اولو](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/59aa/22fe/9c4d/5ffd6de62b249.jpg?time=1719136018)
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے مستقبل کو یورپ میں دیکھ رہے ہیں اور اس مستقبل کی مل کر تعمیر کے خواہش مند ہیں۔
چاوش اولو نے چانکایہ ریذیڈینسی میں انقرہ کے یورپی ممالک کےسفیروں کے ساتھ ملاقات کی۔
اجلاس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہماری تمنّا ہے کہ 2021 باہمی اتحاد، کثیر الفریقیت، ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ کا سال ہو۔
ترکی۔یورپی یونین اتحاد تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "اصلاحات کے ایجنڈے سے متعلق ہمارا ارادہ مصمم ہے۔ یورپ کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ ہم اپنا مستقبل یورپ میں دیکھ رہے ہیں اور اس مستقبل کو مل کر تعمیر کرنا چاہتے ہیں"۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719136019)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے