ترک ڈاکٹر آذربائیجان میں جنگ سے متاثرہ نفسیاتی مریضوں کا علاج کریں گے
اس سلسلے میں وزارت نے ایک ہنگامی ٹیلیفون لائن قائم کی ہے جو 24 گھنٹے نفسیاتی امراض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر رہی ہے
آذربائیجان کی بالائی قارا باغ جنگ میں آرمینیا کے حملوں سے متاثر ہو نے والے زخمی فوجیوں ، شہیدوں کے اہل خانہ اور شہریوں کی مدد کے ترک ڈاکٹر معاون ثابت ہوں گے۔
آذربائیجان کی وزارت ہنگامی صورتحال نے اعلان کیا کہ آذربائیجان کی فوج کی جانب سے اپنے علاقے کو بچانے کے لئے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد ، کچھ سابق فوجیوں ، قریبی شہداء اور حملوں سے متاثرہ شہریوں کو ذہنی دباو ، افسردگی ، مواصلات میں دشواری ، بے خوابی جیسے امراض کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس سلسلے میں وزارت نے ایک ہنگامی ٹیلیفون لائن قائم کی ہے جو 24 گھنٹے نفسیاتی امراض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔
وزارت نے بحالی کے ماہر نفسیات کے لئے ترکی کے 20 ماہرین کو مدعو کرتے ہوئے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی