یورپی یونین ترکی کے ایجنڈے کا ترجیحی موضوع ہے: ایردوان

یورپی یونین کے بعض ممالک  کی ہٹ دھرمیوں اور پیدا کردہ مصنوعی مسائل کی وجہ سے ہم سال 2020 سے ضروری استفادہ نہیں کر سکے: صدر رجب طیب ایردوان

1560584
یورپی یونین ترکی کے ایجنڈے کا ترجیحی موضوع ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈرلیئن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی ۔یورپی یونین تعلقات میں فروغ سے متعلقہ پہلووں پر غور کیا گیا اور علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ترکی کے ایجنڈے کا ترجیحی موضوع ہے اور ہم ترکی کے مستقبل کو یورپی یونین میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے نئے سال میں یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز کی خواہش کا اظہار کیا  اور کہا ہے کہ یورپی یونین کے بعض ممالک  کی ہٹ دھرمیوں اور پیدا کردہ مصنوعی مسائل کی وجہ سے ہم سال 2020 سے ضروری استفادہ نہیں کر سکے۔ یہ صورتحال نہ صرف باہمی تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے بلکہ وسیع مشترکہ جغرافیے کے حوالے سے بھی پائیدار نہیں ہو سکتی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی ۔یورپی یونین تعلقات میں مثبت ایجنڈے کے لئے سب سے پہلے 18 مارچ سمجھوتے کی تجدید کرنا ضروری ہے۔ یہ سمجھوتہ سال 2021 میں ہجرت کے شعبے میں متوقع نئے تعاون کے حوالے سے ایک اہم زمین کی حیثیت رکھتا ہے۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کسٹم اتحاد کی تجدید ، ترک شہریوں کے لئے ویزے کی معافی اور یورپی یونین رکنیت  مذاکرات میں پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا اورکہا ہے کہ  دو طرفہ اعتماد کی بحالی ، مشاورتی میکانزم  کی فعالیت  اور ترکی کے لئے امتیازی روّیے سے پرہیز کی ضرورت ہے۔

صدر رجب طیب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم منّظم شکل میں ترکی۔یورپی یونین  سربراہی اجلاسوں  اور اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ  اجلاسوں کی دوبارہ بحالی کو مفید خیال کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں