یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے 79 غیر قانونی مہاجرین سمندر سے بازیاب

ساحلی قوتوں نے  ترک ضلع معلا کی تحصیل مارمرس کے کھلے سمندر میں فائبر بوٹ  میں خرابی پیدا ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا

1557567
یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے 79 غیر قانونی مہاجرین سمندر سے بازیاب

معلا  اور چناق قلعے  میں خرابی پیدا ہونے والی ربٹر  اور فائبر بوٹس پر سوار غیر قانونی 79 مہاجرین کو ساحلی حفاظتی قوتوں نے  سمندر سے نکال لیا ہے۔

ساحلی قوتوں نے  ترک ضلع معلا کی تحصیل مارمرس کے کھلے سمندر میں فائبر بوٹ  میں خرابی پیدا ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا  اور بوٹ پر سوار 19 مہاجرین کو با حفاظت خشکی تک لے آئیں۔

دوسری جانب بودرم کے کھلے سمندر میں گشت کرنے والی ترک ساحلی قوتوں نے بیچ سمندر ربٹر کی ایک بوٹ کا تعین کرتے ہوئے  37 بے یارو مدد گار مہاجرین کو سمندر سے زندہ نکال لیا۔

چناق قلعے کی تحصیل آئیواجک میں  بھی یونانی کوسٹل فورسسز کی جانب سے پیچھے دھکیلے گئے  غیر قانونی 26 مہاجرین کی جانب  بھی ترک قوتوں نے امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔



متعللقہ خبریں