سعودی عرب اور قطر کے مابین تمام تر سرحدوں کو کھولے جانے پر ترکی کا خیر مقدم

یہ پیش رفت خلیجی علاقے میں جون 2017 سے ابتک  جاری تنازعے کے حل کی راہ میں ایک اہم قدم تشکیل دے گی، ترکی

1557541
سعودی عرب اور قطر کے مابین تمام تر سرحدوں کو کھولے جانے پر ترکی کا خیر مقدم

ترکی نے قطر اور سعودی عرب کے مابین بری، سمندری اور فضائی حدود کھولے جانے کا بخوشی خیر مقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین یہ خوش آئند قدم خطے کے لیے دور روس نتائج برآمد کرے گا، یہ پیش رفت خلیجی علاقے میں جون 2017 سے ابتک  جاری تنازعے کے حل کی راہ میں ایک اہم قدم تشکیل دے گی۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’کویت سمیت  تمام تر ثالث ممالک کی مذکورہ فیصلے کے حصول میں  کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ہماری تمنا ہے کہ اس تنازع کو ممالک کی حاکمیت کے احترام کی بنیاد پر اور کسی  پائدار حل سے ہمکنار  کیا جائیگا اور قطری عوام  پر عائد کردہ دیگر پابندیوں کو بھی فی الفور ہٹایا جائیگا۔  خلیجی تعاون کونسل کے سٹریٹیجک حصہ دار اور خلیجی علاقے کی سلامتی و استحکام کو انتہائی اہمیت دینے والا ہمارا ملک اس ضمن میں تمام تر کوششوں کی حمایت کے عمل کو جاری و ساری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں