"عوام سے التماس ہے کہ وہ تدابیر کی پابندی کریں "سال نو کی آمد پر صدر کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے التماس کیا ہے کہ وہ سال نو کے موقع پر کورونا کے خلاف اختیار کردہ  تدابیر کا پورا خیال رکھیں

1555346
"عوام سے التماس ہے کہ وہ تدابیر کی پابندی کریں "سال نو کی آمد پر صدر کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے التماس کیا ہے کہ وہ سال نو کے موقع پر کورونا کے خلاف اختیار کردہ  تدابیر کا پورا خیال رکھیں۔

 صدر نے سال نو کی آمد پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال ترکی،خطے اور تمام اقوام عالم کےلیے خیر و برکت کا وسیلہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020  کورونا  سمیت دیگر مسائل سے نبردآزما سال رہا بالخصوص کورونا کی وبا اس صدی کی بدترین بیماری رہی جس کے پیش نظر دنیا کے بیشتر ممالک کو ماسک،مصنوعی آلات تنفس اور دیگر ضروری ادویات کی قلت کا سامنا رہا مگر ترکی نے ان تمام مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورکامیابی سے اس کے خلاف  جنگ لڑی، یورپ کے  برعکس ترکی ہسپتالوں میں بستروں کی مجموعی گنجائش کے حوالے سے بھی بر تری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ ہماری حکومت نے عوام کو علاج معالجےکی بہتر سہولیات فراہم کرتےہوئے کورونا کے خلاف ادویات، اور مختلف ٹیسٹ  بھی مفت  دیئے ہیں۔

صدر نے کہا کہ کورونا کے اثرات ابھی کچھ دیر اور ہمارے درمیان رہیں گے، کورونا ویکسین کی مقامی طور پر تیاری بھی جاری ہے مگر ترکی ایک غیر متوقع  صورتحال کےلیے ابھی سے تیاری کیے ہوئے ہے ،میری عوام سے درخواست ہے کہ  سال نو کے موقع پر کورونا کے خلاف تدابیر کی پابندی کریں تاکہ اس وبا سے جتنا جلد ہو سکے نجات مل سکے۔

 

 



متعللقہ خبریں