ترکی، امریکی کاتسا پابندیوں کے معاملے میں ترکی کو مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی پیش کش

جناب چاوش اولو نے سال 2020 کی خارجہ پالیسیوں کے حوالے سے ایک جائزاتی اجلاس سے خطاب کیا

1554625
ترکی، امریکی  کاتسا پابندیوں کے معاملے میں ترکی کو مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی پیش کش

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ انہوں نے متحدہ مریکہ  کی ترکی پر کاتسا پابندیوں  کے معاملے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی پیش کش کی  گئی ہے۔

جناب چاوش اولو نے سال 2020 کی خارجہ پالیسیوں کے حوالے سے ایک جائزاتی اجلاس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں امریکہ کی  روس سے ایس۔400 میزائل دفاعی نظام خریدنے  والے  ترکی پر پابندیوں  کا موضوع چھیڑنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ امریکہ  نے ترکی پر پابندیوں کے معاملے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی پیش کش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2020 میں ہم نے ڈپلومیسی کو ترجیح دی ہے تا ہم  جب جب ہمیں رکاوٹیں پیش آئیں ہم  میدان ِ جنگ میں اتر آئے اور دوبارہ سے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کی راہ ہموار کی۔

مشرقی بحیرہ روم میں  ہمارے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کر سکنے کا مظاہرہ کیا، ہماری طاقت کا ہمارے دشمنوں اور دوستوں نے بھی مشاہدہ کیا ہے۔

ترکی۔ یورپی یونین تعلقات کا ذکر کرنے والے وزیر چاوش اولو نے بتایا کہ ’’ہم آئندہ برس یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مثبت ماحول میں جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں اور اب اپنے فریق کے بھی اپنی پوزیشن سنبھالنے کے منتظر ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں