چین سے کووڈ۔19 ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز کل صبح ترکی میں ہوں گی

پہلی کھیپ کے لیے  17 کنٹینر  میں 30 لاکھ  ویکسین ڈوز کل صبح استنبول پہنچے گی، جسے بعد میں انقرہ پہنچایا جائیگا

1553921
چین سے کووڈ۔19 ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز کل صبح ترکی میں ہوں گی

ٹرکش ایئر لائنز نے چین سے خریدی گئی کووڈ۔19 ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ کو کل بیجنگ سے استنبول لایا جائیگا۔

ٹرکش ایئر لائنز کی پریس سیکریٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  پہلی کھیپ کے لیے  17 کنٹینر  میں 30 لاکھ  ویکسین ڈوز کل صبح استنبول پہنچے گی، جسے بعد میں انقرہ پہنچایا جائیگا۔

ماہ فروری تک چین سے ترکی کو 50 ملین  ڈوز ویکسین لائی جائیگی۔

وزیر ِ صحت فخرالدین قوجہ  نے بروز اتوار اپنے بیان میں کہا تھا  کہ بیجنگ کسٹم کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث  کسٹم امور کو عبوری طور پر روک دیا گیا ہے اس بنا پر ویکسین کی آمد 2 دن تاخیر سے ہو گی۔



متعللقہ خبریں