صدر ایردوان کی قیادت میں اس سال کا کابینہ کا آخری اجلاس جاری

صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس  میں  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے خلاف جنگ کی تازہ ترین صورتحال ، لاگو کیے جانے والے نئے اقدامات ،ویکسین  شیڈول اور علاج معالجے پر تبادلہ خیال کیاجا رہاہے

1553375
صدر ایردوان کی قیادت میں اس سال کا  کابینہ کا آخری اجلاس جاری

اس سال کابینہ کا آخری اجلاس آج صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے۔

صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس  میں  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے خلاف جنگ کی تازہ ترین صورتحال ، لاگو کیے جانے والے نئے اقدامات ،ویکسین  شیڈول اور علاج معالجے پر تبادلہ خیال کیاجا رہاہے۔

اجلاس میں ج وزیر صحتفخر الدین قوجہ ایک جامع پریزنٹیشن پیش کریں گے  جسے سائنسی کمیٹی کی سفارشات کابینہ کے ممبروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

اجلاس کے بعد نگاہ نئے اقدامات کی جانب مبذول  ہو گی۔

اجلاس میں ، چین اور جرمنی کی ویکسین کے بارے میں  کیلنڈر کو حتمی شکل دی جائے گی۔

کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں