کم ترقی یافتہ ممالک کی حمایت جاری رہےگی: ترکی

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ  ترکی کم ترقی یافتہ ممالک کی حمایت جاری رکھے گا جنہیں ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن بنانے کےلیے  اقوام متحدہ کا ایک ٹیکنالوجی بینک بھِی ترکی میں قائم ہو چکا ہے

1553383
کم ترقی یافتہ ممالک کی حمایت جاری رہےگی: ترکی

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  ترکی کم ترقی یافتہ ممالک کی حمایت  جاری رکھےگا۔

 وزیر خارجہ نے عالمی فیسٹیویل برائے امید کے تحت سن 2030  کے لائحہ عمل پر مبنی ویبینار یمں شرکت کی ۔

 چاوش اولو نے کہا کہ صدر ایردوان نے اقوام متحدہ  کے سن 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کو قبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا کیونکہ  یہ ایجنڈہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف ستھرا ،پر وقار اور تعلیمی لحاظ سے بہتر  طرز زندگی فراہم کرنے میں مدد دے گا اور ترکی  اس شعبے میں  اہم کامیابیوں سے  عالمی سطح پر تعریف کا حقدار بنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ   ترکی کم ترقی یافتہ ممالک کی حمایت جاری رکھے گا،دور حاضر میں ہم  اقوام متحدہ کی زیر نگرانی  دوست ممالک گروپ کی میزبانی کر رہے ہیں، کم ترقی یافتہ ممالک کو ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن بنانے کےلیے  اقوام متحدہ کا ایک ٹیکنالوجی بینک بھِی ترکی میں قائم ہو چکا ہے۔

کورونا کے  خلاف جنگ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے  بلا امتیاز ،رنگ و نسل  اور لسان و قومیت مدد کے طالب ہر ملک کی جانب ہاتھ بڑھایا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں