ترکی: رواں سال کا آخری کابینہ اجلاس
اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی تازہ صورتحال، متوقع تدابیر اور ویکسینیشن مہم کے موضوعات پر بات کی جائے گی
1552702
رواں سال کا آخری کابینہ اجلاس کل صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی تازہ صورتحال، متوقع تدابیر اور ویکسینیشن مہم کے موضوعات پر بات کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر صحت فخر الدین کھوجا ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیں گےاور کابینہ اراکین کو سائنسی کمیٹی کے مجوّزہ فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد نگاہیں متوقع نئی حفاظتی تدابیر پر لگ جائیں گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں چین اور جرمنی سے آنے والی ویکسین کی ویکسینیشن مہم کا ٹائم ٹیبل طے کیا جائے گااور ویکسین کے خلاف رائے عامہ کی آگاہی کے کاموں پر غور کیا جائے گا۔
متعللقہ خبریں
آئیے ملکرغزہ کے بچوں اور انسانیت کے وقار کا تحفظ کریں، ترک صدر
صدر ایردوان نے "تصادم کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن" کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا