انطالیہ 2020 میں کورونا وائرس کے باوجود 3٫5 ملیں سیاح تشیرف لائے

اپنی تاریخی اور قدرتی خوبصورتیوں ، قدیم شہروں ، عیش و آرام کی رہائش کی سہولیات ، سمندر ، ریت اور چمکتے سورج کی خصوصیات اور کورانا وائرس کے خلاف موثر اقدامات  اور صحت مند اور محفوظ خدمات  کی بدلوت اپنے تمام حریف  مقامات کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے

1551877
انطالیہ 2020 میں کورونا وائرس کے باوجود 3٫5 ملیں سیاح تشیرف لائے

انطالیہ میں  2020 میں تقریبا  3.5 ملین سیاح تشریف لائے ہیں۔

اپنی تاریخی اور قدرتی خوبصورتیوں ، قدیم شہروں ، عیش و آرام کی رہائش کی سہولیات ، سمندر ، ریت اور چمکتے سورج کی خصوصیات اور کورانا وائرس کے خلاف موثر اقدامات  اور صحت مند اور محفوظ خدمات  کی بدلوت اپنے تمام حریف  مقامات کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انطالیہ  نے  نئے سال سے بائیس دسمبر تک 3 لاکھ 410 ہزار 43 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی  کی۔

سب سے زیادہ سیاح روس سے آئے تھے ، جہاں ہوائی اڈے سے لے کر کمرے ، ریسٹورانٹ اور ساحل تک ہر جگہ ایرپورٹ سے لے کر تبادلے تک سخت اقدامات اٹھائے گئے ۔ اس ملک کے لگ بھگ پندرہ لاکھ سیاحوں نے انطالیہ میں تعطیلات گزاریں۔

گورنر ایرسن یازی جی نے کہا کہ صحت مند اور محفوظ سیاحت کی وجہ سے انطالیہ  شہر  عالمی ممالک کے لئے ایک مثال ہے۔

یازیجی  نے  زور دیتے ہوئے کہ  انطالیہ  میں عالمی  معیار کی سیاحت کی خدمت پیش کی جارہی  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاح انطالیہ شہر سے بڑے مطمئین رہے ہیں ۔  اس شعبے نے ایک مثالی کامیابی کی شو کی ہے۔ اگرچہ بحیرہ روم کے کنارے سمندر اور سورج جیسی خصوصیات کے حامل متعدد ممالک موجود ہیں لیکن وہ سب خدمات کے لحاظ سے انطالیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انطالیہ میں  گزشتہ تین ماہ کے دوارن  حالات بہت اچھے تھے، ہم نے محفوظ اور صحت مند سیاحت کا سرٹیفکیٹ  فراہم  کرتے ہوئے مہمانوں کا اعتماد حاصل کیا جس کا ہمیں بھر پور فائدہ  بھی ہوا۔

وزارت ثقافت اور سیاحت  کے مطابق   رواں سال دسمبر تک ، ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد  14 ملین 486 ہزار 632  تھی۔

جنوری سے نومبر کے عرصے میں ترکی ، سب سے زیادہسیاح  بھیجنے والے ممالک ، روسی فیڈریشن 2 لاکھ 38 ہزار 380 افراد تھے۔ اسی عرصے میں ، 1 لاکھ 140 ہزار 739 سیاح بلغاریہ اور 1 لاکھ 71 ہزار 782 سیاح  جرمنی سے آئے تھے۔ سب سے زیادہ سیاح  بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں یوکرین اور برطانیہ  جرمنی کے پیچھے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں