بوسنیا کے موستار شہر میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا خیر مقدم

بوسنیا جنگ کے بعد 6 بلدیات میں منقسم ہونے والے موستار شہر  کی انتظامیہ اسی طریقے سے چلائی جارہی تھی۔

1549148
بوسنیا کے موستار شہر میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا خیر مقدم

ترکی  نےبوسنیا  ہرزیگوینا  کے موستار شہر میں 12 برسوں  سے   منعقد نہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کل امن و آشتی کے ماحول میں  منقعد کیےجانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ میں کہا  گیا ہے کہ موستا ر میں 12 برسوں کے وقفے کے  بعد    بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔  جو کہ بوسنیا کےجمہوری اداروں  کے مابین تعاون کو تقویت دینے کے لیے ایک اہم قدم تشکیل دیتا ہے۔

خیال رہے کہ بوسنیا جنگ کے بعد 6 بلدیات میں منقسم ہونے والے موستار شہر  کی انتظامیہ اسی طریقے سے چلائی جارہی تھی۔

موستار شہر کی حیثیت کے حوالے سے درپیش تنازعات کے بعد  سال 2008 سے یہا  ں پر بلدیاتی انتخابات منعقد نہیں ہو رہے تھے۔



متعللقہ خبریں