ترکی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کو جاری رکھے گا: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے  اپنے  ٹویٹر  اکاونٹ پر   "بین الاقوامی انسانی ہم آہنگی یوم یکجہتی" کا پیغام شیئر کیا ہے

1548606
ترکی کورونا وائرس  سے متاثرہ ممالک کی مدد کو جاری رکھے گا: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو نے کہا ہے کہ  ترکی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے دائرہ کار میں  دنیا کے سب سے فیاض ملک کی حیثیت سے متاثرین کی مدد کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے  اپنے  ٹویٹر  اکاونٹ پر   "بین الاقوامی انسانی ہم آہنگی یوم یکجہتی" کا پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  "دنیا کے سب سے زیادہ سخاوت کرنے والے ملک کی حیثیت سے ، ہم کورونا وائرس   وباء  کے متاثرین کی مدد اور مظلوموں کی آواز بننے کا سلسلہ جاری رکھیں  گے۔ "

انہوں نے اپنے پیغام  میں کہا کہ  ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان کے ساتھ مختلف ممالک کی دی جانے والی  امداد کی تصاویر    کو شئیر  کرتے ہوِےلکھا  ہے کہ  ہم نے یہ مدد اپنے اعتقاد ، ثقافت ، اور اپنے کاروباری اور انسان دوست خارجہ پالیسی کی ضرورت کے طور پر کی ہے۔"



متعللقہ خبریں