ترکی، ایک دن میں 246 کورونا مریض چل بسے

ٹیسٹ مثبت آنے والے  یومیہ واقعات کی تعداد 26 ہزار 410 ریکارڈ کی گئی

1548136
ترکی، ایک دن میں 246 کورونا مریض چل بسے

کورونا وائرس سے  ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 246 مریض اللہ کو پیارے ہو گئے۔

جس کے بعد ملک بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار610 تک ہو گئی ۔

ایک دن میں2 لاکھ5ہزار809 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں4ہزار103افراد  میں وائرس کے نمایاں اثرات کا مشاہدہ ہوا جبکہ   ٹیسٹ مثبت آنے والے  یومیہ واقعات کی تعداد 26 ہزار 410 ریکارڈ کی گئی۔

اسی دورانیہ میں31 ہزار945مریضوں  نے کورونا کو شکست دے دی جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 53 ہزار تک ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں